Published On: Mon, Oct 7th, 2013

قاہرہ:سیکورٹی فورسز فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج, 51افراد جاں بحق

world news 04مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سیکورٹی فورسز فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے مظاہرین پر ٹوٹ پری۔ فورسز کی فائرنگ سے اکاون افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

عرب اسرائیل جنگ کے چالیس سال مکمل ہونے پر فوجی حکومت کے حامیوں نے دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر پر جشن منایا جبکہ دوسری جانب اخوان المسلمون نے پہلی منتخب حکومت کو فوجی بغاوت کے ذریعے ختم کرنے کے خلاف احتجاج کی کال کی تھی۔ جس پر ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی بغاوت کےخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

عبوری حکومت نے مظاہروں کو روکنے کے لئے ایک دن قبل ہی قاہرہ کے التحریر اسکوئر اور میدان رابعہ العدویہ سمیت دیگر اہم سرکاری عمارات کی جانب جانے والے تمام راستے بند کردئیے تھے۔ جس پر مظاہرین قاہرہ کے رامسے اسکوائر پر جمع ہونا شروع ہوئے تو پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے شیلنگ اور فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں اکیاون افراد جاں بحق ہوگئے اور دو سو کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>