Published On: Tue, Oct 1st, 2013

شٹ ڈاون سے امریکی معیشت متاثر ہوگی،امریکی صدر

world news 02امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شٹ ڈاون سے امریکی معیشت اور عوام متاثر ہوں گے۔ حزب اختلاف کی مخالفت کے باوجود ہیلتھ کئیربل کو روکا نہیں جا سکتا۔

امریکا میں بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن میں عدم اتفاق کے بعد حکومت نے شٹ ڈاون کے احکامات جاری کردئیے۔ امریکی صدر براک اوباما نے شٹ ڈاون سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ شٹ ڈاون کا امریکی عوام اور معیشت پر گہرا اثر ہوگا۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کی مخالفت کے باوجود ہیلتھ کئیر ایکٹ جاری رہے گا۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ فوج کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے ہر ممکن مدد دی جاتی رہے گی۔ امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ بحران کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>