Published On: Fri, Sep 27th, 2013

ممبئی:5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، 3 افرادزخمی

world 05بھارتی شہرممبئی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ چالیس سے زائد افراد کا عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی شہر ممبئی میں عمارت گرنے کا واقعہ علیٰ الصبح پیش آیا۔ڈاکیارڈ روڈ کے قریب پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے باعث چالیس سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کرکے تین زخمیوں کو جے جے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رواں سال مون سون بارشوں کے بعد ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>