برطانیہ کی نصف آبادی کو کینسر کا خطرہ

111122142230_treatment304برطانیہ میں کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2020 میں برطانیہ میں کینسر کے عارضے میں مبتلا افراد کی تعداد مجموعی آبادی کے نصف تک پہنچ جائے گی۔

یہ رپورٹ کینسر کے مریضوں کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم ’مکمیلن کینسر سپورٹ‘ نے تیار کی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 47 فیصد آبادی کا کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات سے نیشنل ہیلتھ سروسز پر بوجھ بڑھ جائے گا۔

سنہ 1992 میں برطانوی آبادی کے 32 فیصد افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ 2010 میں یہ شرح بڑھ کر 44 فیصد ہو گئی تھی۔

فلاحی تنظیم کے مطابق کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بڑھنے کے باوجود مریضوں میں شرحِ اموات میں کم آئی ہے۔

یہ اعداد و شمار اکٹھے کرنے کے لیے مکمیلن نے پورے برطانیہ میں ہونے والی اموات کا جائزہ لیا۔

مکمیلن کینسر سپورٹ کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ دہائی سے کینسر میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 2020 سے 2030 کی دہائی میں 47 فیصد آبادی کو کینسر لاحق ہو سکتا ہے۔

گزشتہ 20 برسوں کے مقابلے میں اب کینسر میں مبتلا افراد زیادہ عرصہ زندہ رہنے کے امکانات زیادہ بڑھ گئے ہیں۔.

سنہ 1992 میں سرطان میں مبتلا 45 ہزار یا اکیس فیصد مریضوں کی موت کینسر کے باعث نہیں ہوئی جبکہ 2010 میں زندہ رہنے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 35 فیصد ہو گئی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 2020 میں ہر دس مریضوں میں سے چار مریض کینسر کے باوجود بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینسر کے مریضوں میں اموات کی دیگر اہم وجوہات عارضہ قلب ، نظامِ تنفس اور سڑوک ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ وقت پر بیماری کی تشخیص، علاج کے جدید طریقوں کی وجہ سے شرح اموات میں کمی ہوئی ہے۔

فلاحی ادارے کے مطابق کینسر میں مبتلا افراد کا زندہ رہنا حوصلہ افزاء ہے۔ لیکن بیماری کے علاج کے دوران رئیڈیشن کے مراحل سے گزرنے والے مریض مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

فلاحی ادارے کے میڈیکل آفیسر پروفیسر جین مہر کہتی ہیں کہ ’ علاج کے اختتام پر بہت سے مریضوں جسمانی صحت اور جذباتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں‘

کینسر کی مریضوں کی فلاحی تنظیم کے سربراہ کیران ڈیوانی کے مطابق یہ اعدادوشمار سے نیشنل ہیلتھ سینٹر(NHS) کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

انھوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بعد این ایچ ایس (NHS) بنیادی تبدیلی لائے بغیر مریضوں کو خدمات فراہم نہیں کر سکتا ہے۔

این ایچ ایس میں کینسر کے نیشنل کلینکل ڈائریکٹر شان دیفی کہتے ہیں کہ آئندہ سال میں این ایچ ایس کے لیے کینسر کا شکار مزید 5 ہزار افراد کی جان بچانا کا ہدف مقرر کیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>