Published On: Wed, Sep 4th, 2013

60 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے جنم لیتی ہیں : مجتبیٰ شجاع الرحمن

2-22-2012_36429_lوزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ 60 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے جنم لیتی ہیں اور حکومت نے دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ 10 ارب 87 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں تاکہ صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب سے جاری بیان میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ چھوٹے بچوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کیا جارہا ہے اورضمن میں ایک اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی جس کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ امراض گردہ میں مبتلاغریب مریضوں کو مفت ڈائیلاسسز کے لئے 30 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ضلعی وتحصیل سطح پر بلامعاوضہ ادویات کی فراہمی کے لئے 50 کروڑ روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی کثیر رقم فراہم کی ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کو علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور موجودہ مالی سال کے دوران صحت کے لیے 102ارب روپے اور تعلیم کے لیے 244ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>