Published On: Sat, Nov 16th, 2013

کم نیند، بیماریوں کا موجب، تحقیق

health 21جو لوگ چھ گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں، وہ بہت سی بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔

ان بیماریوں میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، ذیابیطیس اور موٹاپا شامل ہے۔ طبی ماہرین نے تحقیق کے لئے لوگوں کو تین گروپ میں رکھا۔ پہلے گروپ میں پانچ یا پانچ گھنٹے سے کم نیند لینے والے، دوسرے گروپ میں پانچ تا چھ گھنٹے اور تیسرے گروپ میں نو گھنٹے سے زائد کی نیند لینے والے شامل تھے۔

ماہرین کے مطابق پانچ گھنٹے اور پانچ تا چھ گھنٹے نیند لینے والے دونوں گروپوں کے افراد کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان افراد میں ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت تقریباً دو گنا تھے۔ جو آٹھ گھنٹے یا اس سے زائد کی نیند لیتے ہیں۔ بہت کم نیند لینے والے افراد میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات تقریبا پچھتر جبکہ موٹاپے میں مبتلا ہونے کے امکانات پچاس فیصد تھے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>