Published On: Wed, Nov 6th, 2013

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نزلہ، زکام اور بخار کی وباء پھیل گئی

health 20موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نزلہ، زکام اور بخار کی وباء پھیل گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس موسم میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ موسم میں سردی بڑھتے ہی مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ جن میں نزلہ، زکام،فلو، الرجی ، بخار اور گلا خراب جیسی بیماریاں شامل ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس موسم میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس موسم میں براہِ راست پنکھے اور اے سی کے سامنے سونے سے گریز کرنا ضروری ہے ۔ اور کافی، یخنی ،اورشہد کا استعمال بھی سردی کے اثرات سے بچاؤ کے لئے بہت مفید ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس موسم میں بچوں کو گرم ملبوسات پہنائے جائیں اور گھر میں کسی کو فُلو ہو نے کی صُورت میں بچوں کو اُن سے دور رکھا جائے۔ کیوں کہ فلو وائرس بہت تیزی سےدوسروں بالخصوص بچوں میں منتقل ہوتا ہے.

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>