Published On: Thu, Oct 24th, 2013

پیدل چلنا دائمی امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے، ماہرین

health 19برطانوی ماہرین کے مطابق پیدل چلنا دائمی امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے اور ہمیں قبل ازوقت موت کے منہ میں جانے سے بچا سکتا ہے۔

برطانوی ماہرین کے مطابق لوگوں کے سست معمولات زندگی میں اگر پیدل چلنا شامل ہو جائے تو سالانہ ہزاروں زندگیاں بچ سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جسمانی طور پر فعال ہونے سے نہ صرف دل کے امراض اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ محض پیدل چلنے کی عادت ذیابیطس ، الزائمر اور سرطان جیسی دائمی بیماریوں پر بھی مثبت نتائج مرتب کرسکتی ہے۔

برطانوی ماہرین صحت نے جسمانی سرگرمی کے طور پر ہفتے میں ایک سو پچاس منٹ یا ہر روز اکیس منٹ چلنے کی ہدایت کی ہے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>