Published On: Wed, Oct 23rd, 2013

گوشت کےساتھ پیازکھائیں، دل کےامراض سےمحفوظ رہیں

health 18عیدِ قرباں کی دنوں میں گوشت کا استعمال بڑھ جاتا ہے لیکن اگراس کے ساتھ پیازکا استعمال بھی بڑھا دیا جائےتودل کے امراض کے خطرے کوکم کیا جاسکتا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق روایتی ایشائی کھا نوں میں استعمال ہونے والی پیاز دل کے امراض سے بچاؤمیں نہا یت مفید ثابت ہوتی ہے ۔

تحقیق کے مطابق خصوصاً وہ پیازجورنگت میں سرخی مائل ہوتی ہے خون میں چکنائی کی مقدارکوکم کرتی ہے ۔ تحقیق میں حصہ لینے والےافراد کوچکنائی سے بھرپورغذا کے استعمال کے بعد سرخ پیازکھلائی گئی توآٹھ ہفتے تک پیازکے مستقل استعمال سے ان کے خون میں چکنائی کی سطح بیس فیصد تک کم ریکارڈ کی گئی ۔ تحقیق میں یہ انکشا ف بھی کیا گیا ہےکہ پیازکینسرسے بھی محفوظ رکھتی ہے اورجن مما لک میں پیاز کا استعمال زیا دہ ہے وہاں کینسرکی شرح بھی کم ریکا رڈ کی گئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>