Published On: Thu, Oct 10th, 2013

زیادہ سونا امراضِ قلب وفالج سمیت کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے

health 15طبی ماہرین کے مطابق زیادہ سونا امراضِ قلب وفالج سمیت کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

نیند پوری نہ ہونے کے تو صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہی ہیں لیکن معمول سے زیادہ سونا بھی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق حد سے زیادہ سونا نہ صرف بہت سے مسائل کا پیدا کرسکتا ہے بلکہ اس سے امراضِ قلب، فالج اور شوگر سمیت کئی خطرناک بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔

تحقیق کے تحت پچاس ہزار لوگوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بات سامنے آئی کہ چھ گھنٹے سے کم اور دس گھنٹے سے زیادہ سونے والے افراد میں بہت سی خطرناک بیماریوں کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند میں اعتدال بے حد ضروری ہے اور ذرا سی احتیاط اور چند ہدایات پر عمل کر کے نا صرف بیماریوں کو دور بھگایا جا سکتا ہے بلکہ یہ ایک صحت مند زندگی گزارنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>