Published On: Tue, Aug 27th, 2013

وزیراعلی کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو گندگی سے پاک کرنے کی دی جانے والی مہلت ختم

Clean Hospital وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے سکولوں اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو پانی کی نکاسی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی دی جانے والی مہلت ختم ہوگئی۔ آج سے مانیٹرنگ ٹیمیں سرکاری محکموں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے ماریں گی جہاں بھی صورتحال ابتر پائی گئی تو اس ادارے کے سربراہ کو نہ صرف انتظامی عہدے سے ہٹایا جائے گا بلکہ اس کے خلاف سخت انضباطی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس کو اجلاس میں ان کے اداروں کی وہ تصاویر دکھائی گئیں جہاں ہر طرف گندگی اور کھڑے پانی میں جراثیم پرورش پارہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ان ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے محکمہ صحت کو سب اچھا کی رپورٹ بھجوائی تھی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ان کے خلاف فوری کارروائی کی بجائے 72گھنٹوں کی مہلت دی گئی جو آج ختم ہوگئی ہے۔ لہذا آج سے ٹیمیں دوبارہ ان ہسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لے گی جہاں کہیں بھی بدنظمی پائی گئی تو اس ہسپتال کے ایم ایس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریض صحتیابی کے لیے آتے ہیں اگر وہاں جراثیم یا گندگی ہوگی تو پھر بہتری کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>