Published On: Mon, Sep 30th, 2013

پروٹین بھی جان لیوا ہو سکتا ہے

health 10انفکیشن یا عفونت کی وجہ محض وائرس یا بیکٹیریازنہیں ہوتے۔ کبھی کبھی پروٹین بھی انسانوں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ پروٹین کے بڑے مولیکیولزکی اپنی کوئی جینیاتی شناخت بھی نہیں ہوتی۔ ہرکسی کے اندر ایسے پروٹین پائے جاتے ہیں جوجانوروں میں بی ایس ای اورانسانوں میں سی جے ڈی کا سبب بنتے ہیں۔ پری آن نامی یہ عفونت زدہ پروٹین دماغی ٹیشوزمیں سراخ کردیتے ہیں اوران ٹیشوزکواسپنج کی طرح کا بنا دیتے ہیں،

یہ پروٹین بذات خود بےضررہوتے ہیں تاہم یہ کسی بھی وقت تبدیل ہوکراس دماغی بیماری کے حامل عفونت کی شکل اختیارکرسکتے ہیں جوعصبی خلیوں میں چھوٹے چھوٹے ٹیومرکی مانند جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں اوردیگر پروٹین کو بھی اپنی طرح کا بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اس طرح ان کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے اوریہ دماغ کے لیے اتنا زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کے پھیلاؤ کوروکنا ناممکن ہوجاتا ہے اورآخرکار یہ مریضوں کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>