Published On: Sat, Sep 28th, 2013

سگریٹ کا دھواں انسانی صحت کے لیے خطرناک ترین ہے

health 09سگریٹ سے فضاء میں پھیلنے والا دھواں مضرصحت ہے۔ یہ تحقیق ایسے افراد پر کی گئی جو خود تو سگریٹ نوشی نہیں کرتے لیکن ایسی فضاء میں سانس لیتے ہیں جہاں سگریٹ کا دھواں موجودہ ہو۔

چینی طبی ماہرین کیمطابق ایسے افراد جوخود توسگریٹ نوشی نہیں کرتے لیکن ایسی فضاء میں سانس لیتے ہیں جہاں سگریٹ کا دھواں پایا جاتا ہوان میں یادداشت کی کمی کا مرض ڈیمنشیاء دیگرلوگوں کی نسبت زیادہ ہوجاتا ہے جبکہ سگریٹ کے دھوئیں سے دل اورپھیپھڑوں کے امراض میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کی محض گیارہ فیصد آبادی ایسے ملکوں میں رہتی ہے جہاں پر فضاء کو سگریٹ کے دھوئیں سے پاک رکھنے کے لیے باقاعدہ طورپرقوانین موجود ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>