Published On: Fri, Sep 27th, 2013

میں، مجھے اورمیرے بارے میں، ڈپریشن کا شکار

health news 02ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جواپنے جملوں میں بہت زیادہ میں، مجھے اوربذات خود جیسےالفاظ کی تکرارکرتے ہیں ان میں بے چینی یا ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کےامکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کیمطابق جولوگ اپنی گفتگومیں بہت زیادہ اسم ضمیرمیں، مجھےاورمیرااستعمال کرتے ہیں وہ توجہ کےحصول کے طلبگار ہوتے ہیں انھیں باہمی رشتےنبھانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ انکےبرعکس ایسے لوگ جوگفتگو میں جمع اسم ضمیرہم، ہم سب،زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ اپنےرشتوں کوزیادہ بہترطریقے سے نبھاتےہیں۔

ایک تحقیق میں ایک سوتین عورتوں اورپندرہ مردوں نے حصہ لیا جنکی اکثریت نفسیاتی مسائل کا شکارتھی اوران کاعلاج جاری تھا۔ ساٹھ سے نوے منٹ کےانٹرویو میں مریضوں سےتعلقات نبھانےکاطریقہ، خود کے بارےمیں رائے، ماضی سے متعلق سوالات اورڈپریشن کے حوالے سے بھی ایک سوالنامہ بھروایا گیا بعد میں ہرانٹرویو میں بولے جانے والے جملوں میں سے واحد اسم ضمیرمیں ،مجھے،میرا اورجمع اسم ضمیر ہم ، ہم سب الفاظ کی گنتی کروائی۔ جن لوگوں نےاپنے انٹرویو میں بار بار میں کا زیادہ استعمال کیا تھا انھوں نے ڈپریشن کے اسکیل پرزیادہ اسکورحاصل کیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>