Published On: Mon, Sep 23rd, 2013

ناریل کا خوش ذائقہ پانی صحت کیلئے انتہائی مفید

health 07ناریل کا پانی نہ صرف خوش ذائقہ ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو متعدد بیماریوں سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق ناریل کا پانی جلد کو تازگی بخشتا ہے اور انسان کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ ناریل کے پانی میں وٹامن سی سمیت ایسے کئی عنا صرپائے جاتے ہیں جو ہاضمہ بہتربنانے اورپیٹ کی بیماریوں میں مفید ہیں۔ اس میں گلوکوز سمیت ایسے قدرتی منرلزبھی پائے جاتے ہیں جو گرمی کی شدت کو کم کرنے اورجلد کی شادابی اور رعنائی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ناریل کا پانی انسانی جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ پیٹ میں وائرس کے زہریلے اثرات کو کم کرتا ہے ، ناریل کا پانی ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>