Published On: Fri, Sep 20th, 2013

صفائی کا خبط آپ کی یادداشت کمزور کر سکتا ہے

health 06صفائی نصف ایمان ہوتی ہے ، لیکن جدید سائنسی تحقیق کہتی ہے کہ ضرورت سے زیادہ صفائی ستھرائی کی عادت وبال جان بھی بن سکتی ہے۔ اور انسان یادداشت کی کمزوری یا الزائمر کے مرض میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے خبردار کیا ہے کہ بہت زیادہ صفائی ستھرائی کا خبط مستقبل میں الزائمر (یاداشت سے متعلق بیماری) میں مبتلا ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام کو ٹھیک رکھنے کے لئے فرینڈلی بیکٹیریا سے دوستی رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔۔اور متوازن حد تک صفائی کا خیال رکھنا چاہئیے کیوں کہ بہت زیادہ صفائی بھی وبالِ جان بن سکتی ہے۔اس بیماری کے دوران انسان کی یادداشت آہستہ آہستہ چلی جاتی ہےجس سے اس کی بات چیت کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>