Published On: Tue, Sep 10th, 2013

رواں سال ہیپا ٹائٹس سی کے 40 ہزار مریضوں کو انجیکشن فراہم کئے جا رہے ہیں

healthمحکمہ صحت پنجاب رواں سال صوبے میں ہیپا ٹائٹس سی کے 40 ہزار مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ ان مریضوں کے لئے انٹر فیرون (Interferon) ٹیکہ جات کی پروکیو رمنٹ مکمل کر لی گئی ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ صوبے کے تقریباً 50 ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوںمیں ہیپا ٹائٹس کے 18 ہزا ر رجسٹرڈ مریضوں کے لئے انجیکشن جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال یہ سہولت 18ہزار مریضوں کو فراہم کی گئی تھی جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھا کر 40 ہزار کر دی گئی ہے ۔ مزید برآں ہیپا ٹائٹس سی کے ایسے مریض جن کو عام انٹرفیرون انجیکشن لگنے کے باوجود مرض سے چھٹکارا نہیں ملا ایسے 16سو مریضوں کو پیگیلیٹڈ انٹر فیرون (Pegilated Interaferon) انجیکشن فراہم کئے جا رہے ہیںجبکہ ایک مریض پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال ہیپا ٹائٹس کے 16ہزار مریضوں کو PCR ٹیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی گئی تھی ۔جبکہ رواں سال 55 ہزار PCR ٹیسٹ مفت کرنے کے لئے کٹس خریدی گئی ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، بہاولپور ، رحیم یار خان ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور راولپنڈی کے 13 ہسپتالوں کی لیبارٹریوں میں PCR ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے جہاں دیگر ہسپتالوں سے مریضوں کے خون کے نمونہ جات PCR ٹیسٹ کے لئے بھجوائے جاتے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ ہیپا ٹائٹس بی کے 2 ہزار رجسٹرڈ مریضوں کے لئے بھی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس ایک متعدی مرض ہے جس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ عوام کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ سکرین شدہ خون اپنے مریض کو لگوائیں ، ہمیشہ نئی ڈسپوزایبل سرنج استعمال کریں ، آلودہ آلات جراحی ، حجاموں کے اوزاروں سے اجتناب برتیں اور خواتین ناک ، کان میں سوراخ کرانے کے لئے نئی Needle کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ ہیپا ٹائثس سے محفوظ رہا جا سکے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>