Published On: Sat, Sep 7th, 2013

سید و شریف اسپتال میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا خاتون جاں بحق

dengueسید و شریف اسپتال میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ضلع سوات میں اب تک 2100 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر واصل خان کے مطابق ڈینگی میں مبتلا خاتون ربیعت کو گزشتہ روز اسپتال میں علاج کے لئے لایا گیا لیکن پانچ روز سے ڈینگی وائرس میں مبتلا خاتون جانبر نہ ہوسکی اور اسپتال میں دم توڑ گئی۔ڈاکٹر واصل خان کا کہنا ہے کہ اس وقت سوات شہر میں مزید99 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سیدو شریف اسپتال میں 199مریض زیرعلاج ہیںجس کے بعد ضلع سوات میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2100ہوگئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>