Published On: Thu, Jul 25th, 2013

ناشتہ دل کی صحت کے لیے مفید

jacknjilljohnson_nocreditسائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
امریکہ میں محققین نے ستائیس ہزار مردوں پر یہ تحقیق کی اور اسے جریدے سرکولیشن میں شائع کیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے کی صورت میں دل کی بمیاریوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں کے مطابق ناشتہ نہ کرنے سے جسم پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔
برطانوی ہاٹ فاؤنڈیشن کے مطابق ناشتہ لوگوں کو دوپہر کے کھانے سے پہلے میٹھی چیزیں کھانے سے پرہیز پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پینتالیس سے بیاسی سال کی عمر کے مردوں کا سولہ سال تک مشاہدہ کیا گیا اور اس دوران پندرہ سو کو دل کا دورہ پڑا یا دل کے رک جانے کے واقعات پیش آئے۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق ایسے مردوں میں دل کی بیماری کے ستائیس فیصد کم امکانات ہوتے ہیں جو دن کا آغاز ناشتے سے کرتے ہیں۔تحقیق کے دوران دوسرے معمولاتِ زندگی کو بھی مدِنظر رکھا گیا جس میں تمباکو نوشی اور  ورزش شامل تھی

(بی بی سی نیو ز)

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>