Published On: Tue, Jul 16th, 2013

روزہ، روح کی پاکیزگی کے ساتھ صحت کے فائدے بھی بے شمار

fasthealth-pakistan_7-16-2013_109575_lروزہ ایک ایسی عبادت ہے جس سے ثواب کیساتھ بے شمار جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ روزہ روح کی پاکیزگی کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کے لئے بھی بہترین پرہیز ہے۔ باقاعدگی سے روزہ رکھنے سے انسانی جسم کی اندورنی صفائی ہوتی ہے۔اگرچہ پندرہ سولہ گھنٹے روزہ رکھنے سے جسم میں نقاہت پیدا ہوتی ہے۔ تاہم یہی نقاہت اچھی صحت کی نوید ہے۔ رمضان المبارک میں انسان مقررہ وقت پر کھانے پینے کا عادی ہوتا ہے۔ کم کھانے اور بھوک برداشت کرنے سینہ صرف انسان ہلکا پھلکا اور ہشاش بشاش رہتا ہے۔بلکہ اسے بھوکے انسانوں کی مشکلات کا احساس بھی ہوتا ہے۔ اور ان کے لئے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔رمضان میں افطار اور سحری کے اوقات میں مرغن اور چٹ پٹی چیزوں کا استعمال عام ہے۔ جس سے مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین اور علماء افطارو سحر میں سادہ خوراک کے استعمال کی تلقین کرتے ہیں۔انسان کو لاحق بیشتر امراض کا سبب بے وقت اور زیادہ خوراک کا استعمال ہے۔ روزے کی بدولت بیسیار خوری سے پیدا ہونے والے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>