Published On: Sat, Jul 13th, 2013

بڑھا ہوا پیٹ کینسر اور امراض ِقلب کا سبب بن سکتا ہے،نئی طبی تحقیق

fattness_7-13-2013_109155_lنیویارک… این جی ٹی… کہتے ہیں کہ موٹاپا خود ایک بیماری ہے جو اپنے ساتھ کئی دوسری بیماریوں کی بھی وجہ بنتا ہے۔امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق بڑھا ہوا پیٹ امراض قلب اور کینسر جیسے موذی امراض کا سبب بھی بن سکتاہے۔تحقیق کے مطابق بڑھے ہوئے پیٹ یا توند میں ایسی چربی جمع ہوجاتی ہے جو انسانی صحت کے لئے مضر ہوتی ہے اور عام موٹاپے کے مقابلے میں توند کے حامل افراد میں امراض قلب اور کینسر کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں مزید کہاگیا ہے کہ پورے جسم میں یکساں وزن رکھنے والے افراد کے مقابلے میں اپنی توند کو بڑھا لینے والے افراد میں امراض قلب اور کینسر کے باعث ہلاکت کا خطرہ بھی زیادہ ہوتاہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>