Published On: Fri, Jul 12th, 2013

کم سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں میں منفی رویے کا باعث بنتا ہے

sleep-children-research_7-12-2013_109019_lنیویارک…تحقیق کے مطابق کم سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں میں منفی رویے کا باعث ہے۔ امریکا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق دیر سے سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں کے رویے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ چار سال سے کم عمر بچے جو کہ رات بھر میں دس گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں۔ ان کے رویے میں دن بھر غصہ، چڑچڑا پن اور تھکن غالب رہتی ہے جو بچوں کی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین کے مطابق والدین کو چاہیئے کہ بچوں کی نیند پوری ہونے کا خیال رکھیں اور ان کو جلدی سونے کی عادی بنائیں کیونکہ مستقل نیند پوری نہ ہونا چھوٹے بچوں میں ڈپریشن کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>