Published On: Thu, Aug 29th, 2013

کھانا کھانے ميں مستحب و مکروہ باتيں

5744161391956172282439550211361544114اسلام میں کھانا کھانے کے آداب کو چند حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے –
پہلا حصّہ: وہ باتیں جن کو کھانا کھانے کے دوران مدّنظر رکھا جانا چاہیئے اور وہ مندرجہ ذیل ہیں :
الف : اس بارے میں سوچ بچار کرنا کہ انسان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیئے کھانے والی اشیاء اس کائنات میں کیسے پیدا ہوئیں ہیں؟ اور وہ کون سے عوامل ہیں جن کے باہمی عمل کے ذریعے یہ غذا ہمارے دسترخوان تک پہنچی ہے اور جس کے ذریعے اب ہم اپنی بھوک مٹا سکنے کے قابل ہیں –
ب : جب بھی کوئی چیز کھائیں تو ہمیں کھانے سے پہلے اس ذات کا نام لینا چاہیے کہ جس نے ان چیزوں کو انسان کے لئے پیدا کیا – یوں ہر قسم کا غذا کھاتے ہوئے خدا کے نام کا تکرار کیا جانا چاہیئے اور کھاتے ہوئے خدا کی ذات کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیئے –
ج : کھانا نمک سے شروع کرنا چاہیئے مگر اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ نمک کے استعمال سے کسی خاص حالت میں انسانی صحت کو نقصان نہ پہنچے مثلا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیئے نمک کا استعمال نقصان دہ ہے –
د: کھانے کے آغاز میں ہلکی غذا کھانی چاہیئے –
ه : بہت گرم حالت میں خوراک کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے –
و: دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیئے –
ز:کھانے کے دوران چھوٹے نوالے لینے چاہیئے –
ح: خوراک کو اچھی طرح سے چبا چبا کر کھانا چاہیئے –
ط: دسترخوان پر زیادہ دیر تک بیٹھنے کی کوشش کرنی چاہیئے –
ی: روٹی کی قدر کرنی چاہیئے اور اسے کھانے کے برتن کے نیچے رکھا جانا چاہیئے –
ک : کھانے کے دوران جو بھی غذا کے ٹکڑے دسترخوان پر گریں انہیں استعمال کر لینا چاہیئے – یہ اس حالت میں ہے جب کھانا گھر پر کھایا جائے اور وہ بھی ایسی صورت میں جب تک غذا کے ٹکڑے گندے نہ ہوئے ہوں لیکن اگر گھر سے باہر غذا کھائی جائے تو ایسی صورت میں بہتر یہ ہو گا کہ دسترخوان پر گرنے والے غذا کے ٹکڑوں کو کھا لیا جائے جبکہ جو کچھ بھی دسترخوان سے نیچے گر جائے اسے جانوروں کو ڈال دینا چاہیئے –
ل: کھانے کے دوران اس وقت کھانے سے ہاتھ روک دینا چاہیئے جب ابھی کچھ بھوک باقی ہو یعنی پیٹ کا کچھ حصہ خالی رکھ کر کھانا چاہیئے –

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>