Published On: Wed, Jul 31st, 2013

نیند کی کمی خواتین کے چہرے پر جھریاں پڑنے کا سبب قرار

healthnews_7-31-2013_111737_lنیند پوری نہ ہونے کے کئی نقصانات ہیں . نیند کی کمی خواتین کے چہرے پر جھریاں بڑھانے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کم سونے والی خواتین میں بڑھاپے کے آثار بہت تیزی سے نمایاں ہونے لگتے ہیں جو ان کی جلد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار کردیتی ہے۔ صحیح نیند لینے والی خواتین کی جلد میں خرابی کافی تیزی سے ٹھیک ہوتی ہے اور ایسی خواتین خود کو پرکشش بھی سمجھتی ہیں۔واضح رہے کہ نیند کی کمی موٹاپے، ذیابیطس، کینسر اور دیگر امراض کا سبب سمجھی جاتی ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ انسانی جلد پر بھی اس کے مضر اثرات سامنے آئے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>