Published On: Thu, Jul 18th, 2013

نیند کی کمی بچوں کی ذہانت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے

lesssleepimpactsnegtively_7-18-2013_109870_lلندن… این جی ٹی…برطانیہ میں ہونیو الی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے بچے جو کم سوتے ہیں یا نیند کے اوقات پورے نہیں کرتے وہ پڑھائی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے ۔ابتدائی ذہنی نشوونما کا بچے کی آئندہ صحت اور خوشحالی سے گہرا تعلق ہوتا ہے، چھوٹے بچوں میں نیند کی بے قاعدگی ان کی ذہنی صلاحیتوں کو محدود کرسکتی ہے۔لندن میں ہونے والی اس تحقیق میں 7 برس کے11 ہزار 200 بچوں کے حساب، انگریزی اور آئی کیو ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبرز کاموازنہ کیا گیااورنتائج کو والدین کی جانب سے فراہم کردہ بچوں میں سونے کی عادت کیساتھ ملا کردیکھاگیا۔نتائج کے مطابق ایسے بچے جن کی نیند کے اوقات کارمیں3 برس کی عمر سے بے قاعدگی موجود تھی انہوں نے بہت کم نمبر حاصل کئے جبکہ انکا آئی کیو ٹیسٹ اسکور بھی کم رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ نیند کی کمی کا شکار نظر آتی ہیں، یہ صورتحال ان کی زندگی بھر کی کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>