Published On: Sat, Sep 7th, 2013

سلومیاں نے جيكولين فرنينڈس کی اردو صحیح کرانے کیلئے استاد مقرر کردیا

JacquelineSalmansممبئی: دبنگ خان نے جيكولين فرنينڈس کی اردو صحیح کرانے کے لئے ایک اردو کا استاد مقرر کردیا ہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنی نئی فلم کی ہيروئن جيكولين فرنينڈس كے لئے اردو کے استاد کی خدمات حاصل کرلیں، فلم مرڈر كے سيكوئل سے بالی ووڈ ميں قدم ركھنے والی حسين اداكارہ جيكولين فرنينڈس سلمان خان كے ساتھ نئی آنے والی فلم “کک” میں بطور ہيروئن جلوہ گرہوں گی، جيكولين نے فلم ميں اپنے كردار میں حقيقت كا رنگ بھرنے كے لئے نہ صرف 8 كلو وزن بڑھا ليا ہے بلكہ دبنگ خان كے مشورے پر اردو زبان بھی سيكھنا شروع كردی ہے، جيكولين كا كہنا ہے كہ اردو پڑھنا ان كے لئے آسان نہيں ليكن وہ اردو زبان سيكھنے كے لئے پرعزم ہيں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>