Published On: Thu, Nov 28th, 2013

لیڈی گاگا اپنی نئی البم آرٹ پاپ کی پروموشن کیلئے جاپان پہنچ گئی

Lady_gagaجاپان کے ایئر پورٹ پر سپر ڈوپر پاپ گلوکارہ لیڈ ی گاگا کیا آئیں شائقین تو جیسے دیوانے ہوگئے۔

جاپان کے ناریتا ایئر پورٹ پر لیڈی گاگا جلوہ گر ہوئیں تو ان کے ہزاروں مداح لیڈی گاگا سے ملنے کے لئے کئی گھنٹوں قبل ہی ایئر پورٹ پر موجود تھے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے منفرد اور اسٹائیلش انداز میں جب لیڈی گاگا آئیں تو شائیقین ان سےآ ٹو گراف لیتے رہے۔

لیڈی گاگا جاپان میں اپنی نئی البم آرٹ پاپ کی پروموشن کے لئے آئیں ہیں، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے آرٹ پاپ کی دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد کاپیز فروخت ہوچکی ہیں، ایئر پورٹ پر ان کے مداح اپنی من پسند گلوکارہ کو دیکھ کر فرطِ جذبات سے زار و قطار روتے رہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>