Published On: Tue, Nov 19th, 2013

آسکر میلے سے قبل گورنرز ایوارڈز کی رنگارنگ سالانہ تقریب

showbiz news 11آسکر میلے سے پہلے گورنرز ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا ایک اور میلہ سجا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے ہالی ووڈ کے چمکتے دمکتے ستارے شریک ہوئے۔ انجیلینا جولی جین ہرشولٹ ہیومینٹرین ایوارڈ سے نوازی گئیں۔

گورنرز ایوارڈ کا انعقاد دو ہزار نو سے جاری ہے۔ جو ہر سال اکیڈمی یا آسکر ایوارڈ سے ایک یا دو ماہ قبل نومبر دسمبر میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اداکارہ اینجلینا جولی کو ان کی بے لوث انسانی خدمات کے اعتراف میں جین ہیرہرشولٹ ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اینجلینا نے دو ہزار ایک میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر میں شمولیت اختیار کی اور اپنی بھرپور خاندانی اور پیشہ وارانہ مصروفیات کے باوجود انسانی خدمت کے صلے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین ہی اینجلینا کی اولین ترجیح رہی۔

اسٹیو مارٹن کو اعزازی آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ مشہور ٹی وی سیریل ’مرڈر ،شی روٹ ‘میں جاسوس جیسیکا فیچر کا کردار ادا کرنے والی اٹھاسی سالہ اداکارہ اینجلینا لینسبری آخر کار تین دفعہ کی نامزدگی کے بعد ایوارڈ کی دوڑ جیتنے میں کامیاب ہو ہی گئیں۔ کوسٹیوم ڈیزائنر پیرو ٹوسی کو بھی ایوارڈ دیا گیا تاہم وہ تقریب میں موجود نہیں تھے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>