Published On: Mon, Nov 11th, 2013

ایمسٹرڈیم: 20 ویں ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب

showbiz news 08ایمسٹرڈیم میں بیسویں ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں جسٹن بیبر اور کیٹی پیری بیسٹ میل اینڈ فی میل آرٹسٹ جبکہ ایمی نیم دو ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

حسیناؤں کے جھرمٹ میں بیسویں ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایمی نیم اور کیٹی پیری اور جسٹن بیبر نے تقریب لوٹ لی۔ ایمی نیم گلوبل آئیکون اور بیسٹ ہپ ہاپ تو جسٹن بیسٹ میل اور کیٹی پیری بیسٹ فی میل قرار پائیں۔

بیسٹ راک کا ایوارڈ گرین ڈے کے نام رہا تو ورلڈ وائڈ ایکٹ کیلئے کرس کا انتخاب کیا گیا۔ بیسٹ نیو کا ایوارڈ میکلی مور اور ریان لوئس جبکہ بیسٹ آلٹیرنیٹو تھرٹی سیکنڈز ٹو مارز کو دیا گیا۔ اس سال کا بہترین گانا برنو مارس کا لاکیڈ آؤٹ آف ہیون قرار پایا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>