Published On: Fri, Oct 25th, 2013

کرینہ اورعمران خان فلم “گوری تیرے پیار میں” کی تشہیری مہم میں مصروف

showbiz news 03بالی ووڈ کی کامیڈی اور رومینٹک فلم گوری تیرے پیار میں کے اداکار کرینہ کپور اور عمران خان آج کل فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور اور عمران خان اپنی نئی آنے والی فلم گوری تیرے پیار میں کی تشہری کیلئے ممبئی پہنچے ۔ جہاں انہیں دیکھنے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فلم ایک ایسی سرپھری لڑکی کی کہانی ہے. جو شہر چھوڑ کر گاؤں میں رہنے پہنچ جاتی ہے اور اس کا دوست اسے واپس لانے کیلئے گاؤں جا پہنچتا ہے۔

جہاں اسے دلچسپ وعجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم کا میوزک مشہور جوڑی ویشال شیکھر اور ہدایتکاری پونیت ملہوتھرا کی ہے۔ فلم سینما گھروں میں بائیس نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>