Published On: Wed, Oct 23rd, 2013

شاہ رخ میری فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کرینگے، کرن جوہر

Karan-johar-shahrukh-khanبالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان ان کی آمدہ پروڈکشن فلم میں گجراتی ڈان کا کردار نہیں ادا کرینگے۔ فلمساز کرن جوہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکار شاہ رخ ان کی آئندہ پروڈکشن فلم کاحصہ ہونگے اور اس میں گجراتی ڈان کا کردار ادا کرینگے ، یہ خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ شاہ رخ ڈان کا نہیں بلکہ گینگسٹر کا کردار ادا کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ فلم جرم و سزا پر مبنی ہوگی جس کی ہدایات راہول ڈھولکیا دے رہے ہیں ۔ یہ فلم جلد ہی سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>