Published On: Mon, Oct 14th, 2013

بھارتی انتہا پسند تنظیم کی پاکستانی گلوکارعدنان سمیع کو ملک چھوڑنے کی دھمکی

ADNAN-SAMIبھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم مہارشٹرا نیونرمان چترپت کرماچاری سینا نے پاکستانی گلوکارعدنان سمیع کوفورا بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی پسند تنظیم کے فلم ونگ ایم این ایس کے صدر ایمے کھوپکر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرصے سے بھارت میں مقیم پاکستانی گلوکارعدنان سمیع نے بھارت میں قیام بڑھانے کے لئے ان سےمدد کی درخواست کی لیکن انہوں نے پاکستانی گلوکار کو فورا بھارت چھوڑنے کا کہا ہے، عدنان سمیع غیرقانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں، بھارتی اداکاروں کو پاکستانی اداکاروں پر فوقیت حاصل ہے اور ہماری تمام ترحمایت بھارتی اداکاروں کے لیے ہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارعدنان سمیع نے بھارت کی ایک فیملی کورٹ میں اپنے ویزے کی میعاد وقت کے ساتھ بڑھانے کی درخواست دے رکھی ہے تاہم ان کا بھارت کا حالیہ ویزا 6 اکتوبر کو ختم ہوچکا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>