Published On: Fri, Oct 11th, 2013

دلوں پر راج کرنیوالے امیتابھ بچن کی آج71ویں سالگرہ ہے

showbiz news 02فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنیوالے امیتابھ بچن کی آج71ویں سالگرہ ہے۔ پالی ووڈ میں امیتابھ بچن جیسا کوئی دوسرا نہیں، بگ بی جیسی شہرت پانا ہر اداکار کا خواب بن چکا ہے۔ چار نسلوں سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے امیتابھ بچن آج اکہترویں سالگرہ منا رہے ہیں

امیتابھ بچن مقدر کے سکندر نکلے۔ بالی وڈ میں قدم رکھا تو مشکلیں ضرور آئیں لیکن فلم زنجیر میں پولیس انسپکٹر کے کردار نے گمنامی کی ساری زنجیریں توڑ ڈالیں۔ ایک کے بعد ایک ہٹ فلم اور قسمت کی دیوی امیتابھ بچن کو شہرت کے ساتویں آسمان پر لے گئی۔

امیتابھ بچن نے ہر قسم کے کردار خوب نبھائے۔ کبھی اینگری مین کہلائے، کبھی ایکشن ہیرو، تو کبھی مزاحیہ کردار میں انہوں نے اپنا لوہا منوایا۔ بگ بی کو ہر ہیروئن کے ساتھ پذیرائی ملی لیکن ریکھا اور امیتابھ کی جوڑی نے ہر ایک کو دیوانہ کردیا۔

امیتابھ بچن نے بڑی اسکرین کے بعد چھوٹی اسکرین پر قدم رکھا تو ان کی گونج دار آواز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹی وی سے فلمی دنیا میں واپس آئے تو ایک بار پھر بگ بی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ ستر سالہ بگ بی بالی وڈ میں آج بھی کامیابی کی ضمانت ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>