Published On: Tue, Oct 8th, 2013

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم وار عید الاضحیٰ میں ریلیز ہورہی ہے

showbiz news 01فلم میں ہوں شاہد آفریدی اور جوش جیسی شاندار فلموں اور مانڈوی والا اینٹرٹنمنٹ ایک اور فلمی شاہکار لارہے ہیں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ۔۔ وار ۔۔عید الاضحیٰ میں ریلیز ہورہی ہے۔

دشہت گردی ، خوف اور چھپے دشمن یہ فلم وار کے مناظر ہے۔ ہالی ووڈ اسٹائل میں بنی لالی ووڈ فلم وار جس کی کہانی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے عالمی اثرات پر مبنی ہے۔ بڑے بجٹ کی اس فلم میں پاکستان کے ناظرین پر اپنی دھاک بٹھانے شان دبنگ اسٹائل میں انٹری دے رہے ہیں اور انٹیلی جنس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جو ملک کے دشمنوں کو چن چن کر موت کے گھاٹ اتارتے ہیں جبکہ شمعون عباسی ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم وار میں گلوکار علی عظمت نے بھی اداکاری کی ہے جبکہ اداکارہ عائشہ خان اور میشا شفیع بھی منفرد انداز میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ایکشن، مار دھاڑ اور تھرلر سے بھر پور اس فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ فلم کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے یہ پاکستانی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ہوگی۔ اس فلم کی تیاری پر سترہ کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

مائنڈ ورکس میڈیا پروڈکشن کی بنائی ہوئی فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں۔ جبکہ پروڈیوسرحسن وقاص رانا ہیں۔ ملک دشمنوں سے جنگ پر بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم وار کو اے آر وائی فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم وار کے لئے شائقین کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ فلم وار عید الاضحیٰ کو پاکستانی سنیما گھروں پر چھانے کے لئے آرہی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>