Published On: Thu, Oct 3rd, 2013

بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور اب مارشل آرٹ سیکھیں گی

kareena_kapoor_hd_1بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور اب فلم میں مار پیٹ کرتی نظر آئیں گی۔ رومینٹک اسٹائل سے ہٹ کر پہلی بار کرینہ کپور مارشل آرٹ سیکھیں گی۔

بالی ووڈ ہیروز کے لئے تو ایکشن کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ مار دھاڑ کرتے بالی ووڈ ہیروز کی مقبولیت دیکھ کر بالی ووڈ بے بو کو بھی جوش اگیا اور انھوں نے ایک فیصلہ کر لیا۔ بے بو اپنے رومینٹک اسٹائل سے تھ چکی ہیں اس لئے آنے والی شدھی میں ایکشن کا بھرپور شاہکار بنیں گی۔

اب تک ڈان جیسی فلموں میں پریانکا چوپڑا کو فائیٹ کرتے تو دیکھا تھا لیکن اب کرینہ کپور نے بھی اگلی فلم کے لئے بھرپور تیاری پکڑ لی ہے۔ ڈائریکٹر کرن ملہوترا کی فلم شدھی کے لئے بےبو مارشل آرٹ سیکھیں گی۔ جسکے بعد ان کے ایکشن کے ہر طرف چرچے ہوں گے۔ مگر اس کے لئے کرینہ کو ٹریننگ کے خرچہ کرنا پڑا گا۔ اب بے بو بھی ہیروئن کے بجائے ولن ٹائپ رول میں کتنی پسند آتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>