Published On: Wed, Oct 2nd, 2013

مقبول ترین ویڈیو شئیرنگ یوٹیوب سائٹ موسیقی ایوارڈ کا اجرا کریگی

entertainment 02دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب رواں سال سے موسیقی ایوارڈ کا اجرا شروع کرے گی۔

یوٹیوب انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال سے موسیقی کے ایوارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ان موسیقاروں کو دئیے جائینگے۔ جنہیں ویب سائٹ پر سب زیادہ دیکھا اور پسند کیا جائے گا۔ یہ مقابلہ ان موسیقاروں کے درمیان ہوگا۔ جنکی ویڈیو نے گذشتہ سال یوٹیوب پر سب سے مقبولیت حاصل کی ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق یوٹیوب موسیقی ایوارڈ کے اجرا کی پہلی تقریب نیویارک میں تین نومبر کو ہوگی۔ میزبانی معروف موسیقار اور فلم ایکٹر جیسن سچوارٹزمین کرینگے۔ تقریب میں لیڈی گاگا، ایمی نم اور آرکیڈ فائر روک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ یوٹیوب موسیقی ایوارڈ کے لیے نامزد افراد کا نام رواں ماہ کر دیا جائے گا۔ جو عوام کے ووٹوں سے ایوارڈ کے حقدار ٹہرائے جائیں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>