Published On: Fri, Sep 27th, 2013

دلیپ کمار گیارہ دن کے علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر روانہ

showbiz 03لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گیارہ دن کے علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر اپنے گھر روانہ ہوگئے ہی ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی طبیعت اب کافی بہتر ہے۔ دلیپ کمار کو پندرہ ستمبرکو اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے دلیپ کمار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اچانک تکلیف ہونے پر انہیں اسپتال لایا گیاتھا۔ اسپتال میں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا تھا جہاں ان کی عیادت کے لیے عہد حاضر کے مایہ ناز اداکار امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکار بھی اسپتال آئے۔ دلیپ کمار کا شمار بالی ووڈ کے تاریخ ساز فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔ فلموں میں ان کی جذباتی اداکاری کے لیے انہیں ’شہنشاہِ جذبات‘ کا خطاب ملا ہے۔ ان کی اداکاری کے لیے انہیں کئی اعزازات و انعامات سے نوازا گیا۔لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے نا صرف جذبات سے بھرپور اداکاری کیا کرتے بلکہ ایک عرصے تک اداکاروں کے دلوں پر کیا راج بھی کیا ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>