Published On: Mon, Sep 9th, 2013

كترینہ كیف میری زندگی میں خاص حیثیت رکھتی ہیں، رنبیر كپور كا اعتراف

katrina-kaif-ranbir-kapoorممبئی: بالی ووڈ روک اسٹار رنبیر كپور نے اعتراف كیا ہے كہ اداكارہ كترینہ كیف ان کی زندگی میں خاص حیثیت رکھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداكار رنبیر كپور اور كترینہ كیف اپنے تعلقات كی حیثیت كے بارے میں سوالات كے جوابات كا واضح جواب دینے سے كتراتے ہیں، خاص طور پر اس وقت كے بعد جب ان كی سپین میں چھٹیاں منانے والی تصاویر منظر عام پر آئیں تاہم 30 سالہ رنبیر کپور نے اپنے ایك حالیہ انٹرویو میں كہا ہے كہ كترینہ كیف ان كی زندگی میں ایك خاص حیثیت ركھتی ہیں۔ واضح رہے كہ کترینہ اور رنبیر نے فلم عجب پریم كی غضب كہانی اور راج نیتی میں ایك ساتھ كام كیا، اكثر مقامات پر ایك ساتھ دیكھے گئے لیكن وہ اس سے قبل عوام كے سامنے اپنے بارے میں سوالات كا جواب دینے سے گریز كرتے رہے لیکن اب روک اسٹار رنبیر کپور نے اعتراف ہی لیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>