Published On: Sat, Nov 30th, 2013

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت پیٹرولیم کوارسال

economy 26ایل پی جی بم گرانے کے بعد اب عوام پر پیٹرول بم بھی گرنے کیلئے تیار ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین سے متعلق سمری وزارت پیٹرولیم کوارسال کردی گئی ہے، تیل مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کے حوالے سے سمری گردش میں آگئی ہے۔

ذرائع کےمطابق اوگرا نےپیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقراررکھنے کی سفارش کی ہے، تاہم اگرحکومت نے جگا ٹیکس کے مترادف ٹیکس کے اُوپر ٹیکس یعنی پیٹرولیم لیوی کم نہ کی تو پیٹرول 85 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے34 پیسےفی لیٹر مہنگاہونے کا امکان ہے، اسی طرح مٹی کا تیل ایک روپے18 پیسےفی لیٹرمزید مہنگا کیا جاسکتا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 82 پیسےفی لیٹراضافےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ ہائی اُوکٹین فیول کی قیمت پانچ روپے22 پیسے فی لیٹرتک بڑھائی جاسکتی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>