Published On: Thu, Nov 28th, 2013

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،انڈیکس پوائینٹس میں اضافہ

economy 25گزشتہ روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے بعد آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں تین سوسے زائد پوائینٹس کا اضافہ دیکھا گیا- کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں تین سو سے زائد پ پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں انڈیکس چوبیس ہزار پچاس کی سطح کراس کرگیا۔ گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق نئے چیف آف آرمی اسٹاف کے تقرر اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب فروخت کے رجحان میں کمی کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>