Published On: Mon, Nov 25th, 2013

ٹیکس وصولی والے بینکس اکتیس دسمبر تک ہفتے کو کھلے رہیں گے

economy news 04رواں سال کے اختتام اکتیس دسمبر تک ملک بھر میں بینکوں کی مخصوص برانچوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بینکوں کی مخصوص برانچوں کو چھٹی کے دن ہفتے کے روز بھی کھولنے کا یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق فوری طور سے اکتیس دسمبر تک ملک بھر میں بینکوں کی مخصوص برانچوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔

ایسے تمام بینکس جو کسٹم ڈیوٹی، امپورٹ ڈیوٹی اور سیلزٹٰیکس جمع کرتے ہیں اکتیس دسمبر تک ہفتے کے روزبھی کھلے رہیں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>