Published On: Mon, Nov 18th, 2013

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح سے24گھنٹے بند رہیں گے

economy news 03سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے بند کیے جائیں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے نئے شیڈول کو مسترد کردیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین شبیر سلمان جی کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے مطابق پہلا شٹ ڈاوٴن پیر کو ہوگا۔ جس کے تحت چوبیس گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند کئے جائینگے۔ دوسرا شٹ ڈاون بدھ کو اور تیسرا شٹ ڈاوٴن جمعے کو ہوگا۔

اس دوران چوبیس گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہفتے کے پہلے ورکنگ ڈے سی این جی بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورز کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>