Published On: Wed, Nov 6th, 2013

پی ایس ڈی پی کے تحت65.476ارب روپے جاری

economy 23وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مالی سال14-2013 کے لئے مختص مجموعی رقم 540 ارب روپے میں سے اب تک پی ایس ڈی پی کے تحت65.476 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں حکومت نے پورے ملک میں صحت کی سہولیات کیلئے 5 ارب 64 کروڑ روپے جاری کئے گئے اور ریلوے ڈویژن کیلئے 5 ارب 58 کروڑ روپے، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے لئے 75کروڑ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 7ارب 31کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 3ارب 69کروڑ روپے، پانی اور بجلی ڈویژن کیلئے4ارب 98کروڑ روپے جاری کئے گئے، جبکہ ادارہ برائے بحالی قدرتی آفات و زلزلہ متاثرین کے لئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد جاری ہوئے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>