Published On: Thu, Oct 31st, 2013

اسٹیٹ بینک کا 50 اور ایک ہزار روپے والے پرُانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

economy 21پاکستان کے کرنسی نوٹوں کی سیریز سے پچاس اور ایک ہزار روپے مالیت کے پُرانے ڈیزائن والے نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق پُرانے ڈیزائن والے نوٹوں کی منسوخی کے نئے مرحلے کے تحت پچاس اور ایک ہزار روپے مالیت کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 50 اور ایک ہزار روپے مالیت والے پرُانے ڈیزائن کے نوٹوں کا اجرا یکم نومبر سے بند کردیں۔ تاہم اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 50 اورایک ہزارروپے کے پرانےڈیزائن والےنوٹوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔ یعنی زیر گردش یہ نوٹ زیر استعمال رہیں گے۔

بینکوں سے کہا گیا ہے کہ ایسے نوٹوں کے بدلے اُتنی مالیت کے نئے ڈیزائن والے نوٹ عوام کو فراہم کریں۔ مناسب ذخیرہ ہونے پر بینکوں کو ایسے نوٹ اسٹیٹ بینک کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>