Published On: Fri, Oct 25th, 2013

چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد اب سی این جی اسٹیشنز جمعے کو بھی بند رہیں گے

economy 20سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔ جمعرات کو چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد اب سی این جی اسٹیشنز جمعے کو بھی بند رہیں گے۔ عوام تیار ہوجائیں اب اُن کو جمعےکو بھی سی این جی نہیں ملے گی۔

تاہم ہفتے کو شٹ ڈاؤن نہیں ہوگا اور شہریوں کو سی این جی دستیاب ہوگی۔ شہر میں جس دن سی این جی اسٹیشنز بند ہوں اُس روز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رکھی جاتی ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث گیس فیلڈ سے فراہم کی جانے والی گیس کی مقدار میں واضح کمی آئی اور پریشر ڈاؤن ہوگیا ہے۔اس لئے بحالت مجبوری یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>