Published On: Thu, Oct 24th, 2013

پاکستان میں فی تولہ سونا پانچ سو روپے مزید مہنگا ہوگیا

goldعالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی طلب بڑھنے کے باعث اس کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونے کی قیمت مزید بیس ڈالر بڑھکر 1333 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے باعث پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کے دام 53800 روپے پر پہنچ گئے۔ اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ 429 روپے بڑھکر 46114 روپے ہوگئے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>