Published On: Wed, Oct 23rd, 2013

رواں مالی سال تئیس کروڑ ڈالر کی خالص بیرونی سرمایہ کاری

economy 19پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بتدریج بحال ہوتا دکھائی دے رہا۔۔نواز حکومت کے ابتدائی نوے دنوں میں پچیاسی فیصد اضافے سے تئیس کروڑ ڈالر کی خالص بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔۔ رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں 23 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گئی۔۔

جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 85 فیصد زائد ہے۔۔رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران ملک میں 50 کروڑ ڈالر کا انفلو جبکہ 27 کروڑڈالرکا آؤٹ فلو ریکارڈ کیا گیا۔۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبرکےعرصے میں مجموعی فارن پرائیویٹ انویسٹمنٹ 26 کروڑ 96لاکھ ڈالر رہی۔۔

ستمبر کے مہینے میں ملک میں 9 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی خالص سرمایہ کاری ہوئی۔۔آئل اینڈ گیس اور توانائی کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں ضافہ ہوا۔۔تاہم ماہ ستمبر میں ملکی اسٹاک مارکیٹوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال خاصی مایوس کن رہی جس کا مالی حجم صرف ایک لاکھ ڈالر رہا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>