Published On: Tue, Oct 15th, 2013

اسٹیٹ بینک کی جانب سے عیدالاضحی پر نئے کرنسی نوٹ جاری

economy newsاسٹیٹ بینک آف نے عیدالاضحی سے پہلے عوام کو تمام مالیتوں کے 26 کروڑ 87 لاکھ 13 ہزار 700 نئے کرنسی نوٹ جاری کیے

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی مجموعی مالیت 75 ارب 3 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار روپے تھی۔ 10 روپے مالیت والے 12 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 200 نوٹ جاری کیے گئے، 20 روپے مالیت والے 2 کروڑ 82 لاکھ 12 ہزار 300 نوٹ، 50 روپے مالیت والے 2 کروڑ 2 لاکھ 28 ہزار 400 نوٹ، 100 روپے مالیت والے 2 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار 200 نوٹ، 500 روپے مالیت والے 3 کروڑ 44 لاکھ 8 ہزار 500 نوٹ، ایک ہزار روپے مالیت والے 3 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 500 نوٹ اور پانچ ہزار روپے مالیت والے 32 لاکھ14 ہزار 600 نوٹ جاری کیے گئے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>