Published On: Sat, Oct 12th, 2013

حکومت کا مزید 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

170350-Dollar-1378155072اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملکی زرمبادلہ کی ضروریات پوری کرنے اورروپے کی قدرمیں استحکام لانے کیلیے ملکی وغیرملکی بینکوںسے 62کروڑ 50لاکھ ڈالرکے قرضے حاصل کرنے کااصولی فیصلہ کیاہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے 6 بینکوں کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے چندروز میں بینکوں کے ساتھ معاملات کوحتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد بینکوں کی طرف سے بیرونی ممالک سے اسٹیٹ بینک کورقوم کی منتقلی کی جائے گی۔ جن بینکوںسے قرضے لیے جائیں گے ان میںبینک آف ٹوکیو، اسٹینڈرڈچارٹرڈبینک، الفلاح بینک، الائیڈبینک لمیٹڈ، یونائیٹڈبینک لمیٹڈسمیت دیگربینک شامل ہیں۔ حکومت ان بینکوںسے 5.3فیصد پلس لائبرپر ایک سال کی مدت کے لیے قرضے لیے جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ان قرضوں کے حصول کے بعدپاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 11ارب ڈالرتک پہنچنے کی توقع ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>