Published On: Fri, Oct 11th, 2013

پاکستان کے پاس صرف ایک ماہ کی درآمدات کا زرمبادلہ باقی رہ گیا

economy 17پاکستان کے ڈالر ذخائر پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 کروڑ ڈالر کی کمی آئی۔۔اسٹیٹ بینک کے پاس چارارب ڈالر سے بھی کم ریزرو رہ گئے۔۔صرف ایک ماہ کی درآمدات کا زرمبادلہ باقی بچا ہے۔

ماہرین اسٹیٹ بینک کے مطابق اُناسی کروڑ اٹھاون لاکھ ڈالر کی کمی سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت نو ارب تیرہ کروڑ ڈالررہ گئی ہے۔۔جس میں بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس بھی شامل ہیں۔۔اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈیپازٹس گذشتہ ہفتے چونسٹھ کروڑ 85 لاکھ ڈالرکم ہوکر چارارب ڈالرکی سطح سے بھی نیچے آگئے ہیں۔۔جس کا مالی حجم صرف تین ارب پچیانوے کروڑ ڈالررہ گیا ہے۔۔

یہ سرکاری زرمبادلہ کی پانچ سال کی کم ترین سطح ہے۔۔ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس صرف ایک ماہ کی درآمدات کا زرمبادلہ باقی بچا ہے۔۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 14 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 17
کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>